Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائیگر اور دیشا ، شادی کا فلمی منظر وائرل

بالی وڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کی شادی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اپنی پہلی ہی فلم ’ہیروپنتی‘ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ٹائیگر شروف اور بالی وڈکی نئی اداکارہ دیشا پٹانی کے درمیان روابط کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا پر گردش کررہی تھیں اور اب دونوں فلم باغی کے سیکوئل ”باغی 2“میں نظر آئیں گے۔ حال ہی میں ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کی چند تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں دونوں سری لنکا میں چھٹیاں گزارتے دکھائی دے رہے تھے ۔اب دونوں کی ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ دولہا دلہن بنے ہیں۔یہ وڈیوسوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے تاہم یہ فلم کا منظر ہے جس میںٹائیگر اور دیشا کے ایک دوسرے کو ہار پہنارہے ہیں۔
 

شیئر: