Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# اصغر خان_

سابق ایئر چیف مارشل اصغر خان کے انتقال پر لوگوں کے ٹویٹ کا اژدحام دیکھنے میں آیا۔ 
ایک سابق فوجی جو ہمیشہ ہی مارشل بلڈ (فوجی نسل) کی عرفیت سے ٹویٹ کرتے ہیں ،لکھا: اصغر خان 97سال کی عمر کے ہونے ہی والے تھے کہ انکا انتقال ہوگیا۔ وہ لِجینڈری رہنما پاکستان ایئر فورس کے ہیرو تھے جنہوں نے فضائیہ کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا۔ انکا انتقا ل قوم کا عظیم نقصان ہے۔ 
عامر مغل نے ٹویٹ کیا: اصغر خان ایماندار ، دلیر ، بہادر افسر اور جوان تھے پھر یہ کہ اتنی بڑی شخصیت ہونے کے باوجود سادہ دل تھے۔ وہ پاکستان میں ایسے واحد رہنما تھا جو ہمیشہ ہی غریب پرور رہے۔
امجد علی کا کہنا تھا : وہ روایتی سیاست کے خلاف ہمیشہ مزاحمت کرتے رہے۔ اپنی ہی طرز کے واحد انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔
عنبر ڈار لکھتی ہیں: مجھے علم ہے کہ انہوں نے اپنے جواں سال صاحبزادے عمر اصغر کی موت کا صدمہ کیسے برداشت کیا۔
حمزہ خان نے لکھا: اصغر خان نے ایئر چیف کی حیثیت سے فضائیہ کو دنیا کی بہترین فضائیہ بنانے میں اہم کردارادا کیا۔
ارم احمد خان نے دعا کی :اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔
زیرک بلال ستی کہتے ہیں :پاکستان کی 2 لِجینڈ اور انسان نوز شخصیتیں (اصغر خان اور زبیدہ آپا) چند گھنٹوں کے وقفے سے انتقال کرگئیں۔
فضل جٹ کا کہناتھا: ایک سچا پاکستانی جس نے پی اے ایف کو دنیا کی جدید ترین فورس بنادیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں