Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# 7 جنوری کی ڈیڈ _لائن

پاکستان عوامی تحریک کے رہنما مولانا طاہر القادری نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو استعفے کیلئے 7 جنوری کی ڈیڈلائن دی تھی جو آج ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی ٹرینڈ میں اس معاملے کو مختلف ٹوئٹر صارفین نے خو ب اچھالا۔ 
عتیق الرحمن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے ہر صفحے پر پنجاب حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت قانون پر حملہ آور اشرافیہ نے 17 جون کو حملہ کیا، اب وہ عدلیہ کی حرمت پر حملہ کررہے ہیں۔
عقیل احمد رانا نے ٹویٹ کیا:ہمیں ضرور انصاف ملے گا۔ 
نفیس افتخار کا ٹوئٹ ہے: تصویریں بولتی ہیں۔ کوئی بیان کرسکتا ہے اُس تلخ حقیقت کو ۔اُس منظر کو۔ اُس درد کو جوتصویروں میں نظر آتا ہے۔ 
انس کا ٹوئٹ ہے:سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث شہباز شریف ، رانا ثناءاللہ اور دیگر افراد اپنے عہدوں سے فوری مستعفی ہوجائیں۔
آئی ایم رانا کے نام سے ٹوئٹ میں کہا گیا: رانا ثناءاللہ وہ شخص ہیں جنہوں نے ماڈل ٹاﺅن میں فائرنگ کا حکم دیا۔
منیب احمد کا ٹوئٹ ہے :سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قاتل ٹولے کا ہر لغو پروپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں ۔
انصار خان نے ٹویٹ کیا: منصفانہ اور غیر جانبدارانہ مقدمے کیلئے شہباز اور رانا ثناءاللہ کا استعفیٰ لازمی ہے۔
بتول طاہر لکھتی ہیں: اللہ کی پکڑ میں پورا خاندان آچکا ہے۔
طاہر کا کہنا تھا :ہم عوامی طاقت سے قاتلوں کو پکڑیں گے۔
مبین احمد ٹوئٹ کرتے ہیں :حیرت ہے 14 لوگوں کے قتل کے بعد نواز شریف تحریک عدل چلانا چاہتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں