Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ ، کینیڈا بدستور سردی کی لپیٹ میں

واشنگٹن۔۔۔شمالی امریکہ کا مشرقی ساحل ریکارڈ ٹھنڈک میں منجمد ہو رہا ہے اور یہ اس دھماکہ خیز طوفان کے ایک دن بعدشروع ہوا جس نے برف کو جنوب میں فلوریڈا تک پہنچا دیا۔ امریکہ کی نیشنل ویدر سروس نے بتایاکہ امریکہ اور کینیڈا کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 29 ڈگری تک گر سکتا ہے۔کینیڈا کے نوا سکوٹیا میں تیز ہواوں نے دسیوں ہزار گھروں کی بجلی منقطع کر دی۔طوفان کے سبب اٹھنے والی اونچی اونچی لہریں جو نیو انگلینڈ کے ساحل کے حصوں میں سیلاب کا سبب بن گئی تھیں منجمد ہو گئیں۔

شیئر: