Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3بالی وڈ فلمیں آرمینیافیسٹیول میں

بالی وڈ کی 3 فلموں کو آرمینیا کے بین الاقوامی میلے میں پیش کیاجائے گا۔ ان میں”مام، ہندی میڈیم“اور” باہو بلی“شامل ہیں۔ان فلموں کوپسندیدگی کی بنیاد پرفیسٹیول کے لئے چنا گیاہے۔فلم ”مام“ معروف اداکارہ سری دیوی اورپاکستانی اداکاروں عدنان صدیقی اور اداکارہ سجل علی کی مشہور فلم ہے۔ اس فلم نے ہندوستان سمیت بیرون ملک بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ۔اب ایک بار پھر اس فلم کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملنے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے جبکہ دوسری فلم میں”ہندی میڈیم“ میں عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی اداکاری کو بے حد پسند کیاگیاتھا۔تیسری فلم باہو بلی 2017 کی سب سے زیادہ کمائی کرنےوالی بلاک بسٹر ہٹ فلم ہے۔
 

شیئر: