Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس آف انڈیا کیخلاف4 جج میدان میں آگئے

نئی دہلی۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ کے 4 سینئرجج جن میں جسٹس چیلیمیشور، جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس مدن لوکر اور جسٹس کورین جوزف شامل ہیں۔ آج میڈیا کے سامنے آئے اور انہوں نے سپریم کورٹ کی کارکردگی پر ہی سوال کھڑے کر دئے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس چلمیشور نے کہا کہ سپریم کورٹ کی انتظامیہ ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہی۔ اگر ایسے ہی چلتا رہا تو جمہوری صورت حال خراب ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر انہوں نے چیف جسٹس دیپک مشرا سے بات کی تھی لیکن انہوں نے بات نہیں سنی۔ جسٹس چلیمیشور نے کہا کہ ہم نے اپنی روح بیچ دی ہے۔واضح رہے کہ جسٹس چیلیمشور سپریم کورٹ میں بڑے عہدے کے جج ہیں۔جسٹس چلمیشور نےکہا کہ اگر انہوں نے ملک کے سامنے یہ باتیں نہیں رکھیں اور وہ نہیں بولے تو جمہوریت ختم ہو جائے گی۔ ہم سبھی 4 ججوں نے 4 مہینے قبل چیف جسٹس آف انڈیا کو خط لکھ کر سپریم کورٹ کی انتظامیہ سے متعلق معاملات اٹھائے تھے۔خط میں تحریر ہے کہ جسٹس دیپک مشرا من مانی رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔  افسوس اس بات کا ہے کہ آج تک ان معاملات سے متعلق کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
مرکزی حکومت نے اس مسئلے پر کہا کہ یہ سپریم کورٹ کا معاملہ ہے  اس سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔ ججوں کےدرمیان پیدا شدہ تنازعات انہیں خود ہی نمٹا لینا چاہئے۔

شیئر: