Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وی آئی پی موومنٹ ، شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے، چیف جسٹس

کراچی ..... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا ہے کہ وی آئی پی موومنٹ چاہے کسی کی بھی ہو شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے۔ سماعت کے دوران انہوں نے آئی جی سے کہا کہ میرے لئے تو سڑک بلاک نہیں ہوتی۔ آئی جی نے کہا کہ ہم صرف 2منٹ کیلئے ٹریفک بند کرتے ہیں۔ چیف جسٹس کا کہناتھا کہ حلف نامہ جمع کرائیں مستقل سڑکیں بلاک نہیں ہوتیں۔ شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

شیئر: