Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں سال 38 ملین سیاحوں کی آمد کا امکان ہے،ترکی

انقرہ۔۔۔ترکی نے کہا ہے کہ رواں سال ملک میں38 ملین سیاحوں کی آمد کا امکان ہے۔وزیر ثقافت و سیاحت نعمان قرتلمش نے سیاحت کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  2016 ء میں سیاحت کے شعبے  میں غیر متوقع جمود  دیکھا گیا۔2017 میں تیزی دیکھنے میں آئی اور 32 ملین سیاحوں کی آمد ہوئی جس سے ملک کو  26 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی اور رواں سال (2018ء میں) 38 ملین سیاحوں کی آمد کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ سیاح 2014 میں ترکی آئے،اس وقت ان کی تعداد 38 ملین تک پہنچ گئی تھی جس سے ترکی نے 30 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ  2018 میں سیاحوں کی تعداد 38 ملین سے تجاوز کرنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

شیئر: