Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ کیف کی آئٹم سانگ کیلئے تیاری

بالی وڈاداکارہ کترینہ کیف اپنی نئی فلم ' ٹائیگر زندہ ہے' کی کامیابی پر انتہائی خوش ہیں۔ ایسے میں کترینہ نے اپنے اگلے پراجیکٹس پر کام بھی شروع کردیاہے۔ کترینہ کیف اگلی فلم میں آئٹم سانگ پیش کریں گی جس کی انہوں نے تیاری شروع کردی ہے۔ کترینہ کیف ،عامر خان کی نئی فلم ' ٹھگز آف ہندوستان' میں آئٹم سانگ پیش کریں گی۔ انہوں نے معروف رقاص پربھودیوا کےساتھ فلم کے گیت کی تیاریوں کی شروعات کردی ہے۔ وہ گیت کی ریہرسل کررہی ہیں۔واضح رہے کہ کترینہ کیف نے اس سے قبل بالی وڈ فلموں میں جتنے بھی آئٹم گیت پیش کئے وہ سارے ہٹ ثابت ہوئے ۔ کترینہ جلد ایک بار پھر اپنے گیت سے شہرت سمیٹیں گی۔
 

شیئر: