Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطلوب عبداللہ القلاف جھڑپ میں مارا گیا

ریاض.... ریاستی سلامتی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ بدامنی کے متعدد جرائم میں مطلوب عبداللہ مرزا القلاف سیکیورٹی فورس کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔ادارے کے اعلیٰ عہدیدار نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ القطیف کمشنری کے قصبے العوامیہ میں دہشتگرد عناصر پر نظررکھی جارہی تھی۔ عبداللہ القلاف ریکارڈ پر آیا۔ وہ العوامیہ او رالقدیح قصبوں کے درمیان واقع زرعی فارم سے گزر رہا تھا۔گاڑی کی نمبر پلیٹ غلط تھی۔ پولیس نے روکنے کی کوشش کی جسے اس نے نظر انداز کرکے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔ اسکی گاڑی سے کلاشنکوف، پستول، گولیاں ، فوجی وردی اور 4نقاب برآمد ہوئے۔

شیئر: