Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹرولا کے نئے سمارٹ فون ای 5 کی تصاویر سامنے آگئیں

موٹورولا کمپنی اپنے اسمارٹ فون موٹو ای 4 کا اگلا اسمارٹ فون موٹو ای 5 جلد متعارف کروانے جا رہی ہے ۔فون کی تصاویر لیک ہو کر سامنے آگئی ہیں۔ فون میں سب سے بڑی تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ فنگر پرنٹ سینسر کو فرنٹ کے بجائے بیک پر جگہ دی گئی ہے اور اسے کمپنی کے لوگو میں ہی شامل کر لیا گیا ہے۔ گو کہ فون سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم فون کی تصویر سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسمارٹ فون کے فرنٹ اور بیک پر فلیش کے ساتھ کیمرہ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فون میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کے بجائے مائیکرو یو ایس بی پورٹ کو شامل کیا جائے گا ۔ فون کی باڈی میٹل کی ہوگی۔ اسمارٹ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
 
مزید پڑھیں:موٹورولا موٹو ایکس 4 انڈیا میں لانچ
 

شیئر: