Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ الیون نے سیریز0-1سے جیت لی،دوسرا میچ برابر

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم نے ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ورلڈ الیون کے مقابلہ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ 3-3گول سے برابر کر دیا۔کراچی کے عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ یکطرفہ طور پر ورلڈ الیون نے اپنے نام کر لیا تھا ۔عرصہ دراز بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی پلیئر کے ساتھ 2 میچوں کی یہ سیریز ورلڈالیون نے0-1سے اپنے نام کر لی۔نیشنل اسٹیڈیم لاہور میں ہاکی کا میلہ سجا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر کئی حملے کئے۔ پاکستان الیون کی جانب سے رضوان علی، عدیل لطیف اور نوید عالم نے گول ا سکور کئے۔ مقررہ 60منٹ میں میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔دو میچز کی سیریز کا حتمی نتیجہ 0-1سے ورلڈ الیون کے نام رہا۔ بین الصوبائی رابطہ کے وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ نے فاتح ٹیم ورلڈ الیون کے کپتان راڈریک کو ٹرافی دی۔

شیئر: