Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ سے ون ڈے کلین سویپ کے بعد پی سی بی کا نیا پلان

 
  لاہور:نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ شکست کے بعد پی سی بی نے پلیئرز مینجمنٹ پلان ترتیب دے دیا۔ دوران سیریز ا سکواڈ میں شامل تمام کرکٹرز کو کھیلنے کا موقع ملے گا، کھلاڑی اب تمام لیگز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ شکست نے پی سی بی کی آنکھیں کھول دی۔بورڈ کے مشیروں کے مطابق ہار کی وجہ کھلاڑیوں کی انجریز ہے۔ اب نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی طرز پر روٹیشن پالیسی پر عمل ہوگا۔ سیریز کے دوران ا سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو موقع ملے گا۔ خاص کر فاسٹ بولرز کو پوری سیریز کی بجائے مخصوص میچز ملیں گے۔ ہارون رشید اور مدثر نذر کے اس مشترکہ پلان کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد ہوگا۔پلان میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے23 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ ان کھلاڑیوں کو مخصوص لیگز میں جانے کی اجازت دی جائے گی اور ٹیم میں شامل کھلاڑی سال میں دو سے زائد لیگز نہیں کھیل سکیں گے جبکہ بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ طرز کی لیگز میں اہم کھلاڑی نہیں بھیجے جائیں گے۔ 

شیئر: