Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"بیت المقدس"پر سیاست آگ کا کھیل اور مذہبی کشمکش بھڑکانا ہے، عرب لیگ

    قاہرہ - - - - - - عرب لیگ نے خبردار کیا ہے کہ بیت المقدس پر سیاست آگ کا کھیل ،خطے میں مذہبی کشمکش بھڑکانے ، تشدد اور دہشت گردی کی طرف دھکیلنے کا باعث بنے گی۔ سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے یہ انتباہ جمعرات کو عرب وزراء خارجہ کی سطح پر جنرل سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ صدارت جبوتی کے وزیرخارجہ محمود علی یوسف نے کی۔ سعودی وفد کی قیادت وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کی۔ کانفرنس کا ایجنڈہ القدس سے متعلق امریکی صدر کے فیصلے سے ہونے والے نقصانات پر تبادلہ خیال او ران سے نمٹنے کے عرب لائحہ عمل پر مشتمل ہے۔ ابوالغیط نے توجہ دلائی کہ  اور کہا کہ ہمارا نیا اجلاس عرب موقف کی مخالفت کرنے والوں کیلئے کھلا پیغام جاری کرنے کی خاطر منعقد کیا گیا ہے۔ پیغام یہ ہے کہ مسئلہ فلسطین کی بساط لپیٹنے کی ہر کوشش کے خلاف تمام عرب صف بستہ ہیں۔ سب بیک آواز یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ القدس کی بابت تمام عرب متحد ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جو 128ممالک کی اکثریت سے امریکی صدر کے فیصلے کو مسترد کیا اور پھر یورپی یونین میں شامل ممالک نے اس حوالے سے جس مثبت موقف کا مظاہرہ کیا اسے بنیاد بنا کر امریکی فیصلے کی مخالفت کرنے والے ممالک کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرانے اور مشرقی القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کیلئے دنیا بھر کے ملکوں کی تائید و حمایت حاصل کی جائے گی۔ ابو الغیط نے کہا کہ عرب القدس کے حوالے سے لمبی جدوجہد کا عزم کر چکے ہیں۔ تقسیم کار کر کے معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔ ایسا لگتا ہے کہ معاملہ القدس تک ہی محدود نہیں۔ امریکہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے قائم اقوام متحدہ کی ایجنسی اونروا کا بجٹ بھی روک لیا ہے۔ 65ملین ڈالر دینے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ مذکورہ ایجنسی کے بجٹ کا ایک تہائی تھا۔ فلسطینی پناہ گزینوں کا مسئلہ بھی حتمی حل کی فہرست میں شامل ہے ۔ اس پر بھی کسی طرح کی کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی۔ جبوتی کے وزیرخارجہ محمود علی یوسف نے کہا کہ مسئلہ فلسطین خطرناک موڑ پر کھڑا ہوا ہے۔ عرب لیگ اس چیلنج کے حوالے سے تاریخی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ امریکی حکومت قابض طاقت کی مکمل جانبداری جاری رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔

شیئر: