Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فسادات روکنے پر ہندوؤں اور مسلمانوں میں اتفاق

لکھنؤ ۔۔۔۔ مظفر نگر فسادات کے 5سال بعد دونوں فرقوں نے آپسی اختلافات و مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مغربی اترپردیش میں ہندو مسلم پنچایتوں نے انسانی رشتوں کو مضبوط بنانے کیلئے اہم مثال پیش کی۔ اس پنچایت میں 2019لوک سبھا انتخابات سے قبل سیاسی لیڈروں کے فرقہ وارانہ بیانات کو نظر انداز کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ضلع بلند شہر کے بارا بستی میں منعقد پنچایت میں پربالیا ن کے جاٹ اور کتبہ گاؤں کے مسلمانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگاکر آپسی بھائی چارے کا ماحول بنائے رکھنے کا عہد کیا ۔دونوں فرقوں کی جانب سے داخل 20مقدمات واپس لینے پر مبارکباد دی ۔واضح ہو کہ 2013کے دوران فرقہ وارانہ فسادات میں ان علاقوں میں تقریباً12افراد ہلاک ہوئے تھے۔

شیئر: