Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہی سوئی سے انجکشن لگانے سے 46افراد ایچ آئی وی کا شکار

لکھنؤ۔۔۔۔۔اتر پردیش کے اناؤ ضلع میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک اسپتال میں 46مریضوں کو ایک ہی سوئی سے انجکشن لگائے گئے اور وہ سب ایچ آئی وی کے شکار ہوگئے۔ اس سے وہ ایڈز کے مریض بن سکتے ہیں۔ اسپتال کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ایس پی چودھری نے بتایا کہ مریضوں میں ایک وائرس پایا گیا جس کے بعدجانچ کا حکم دیا گیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے مختلف گائوں کا معائنہ کرکے رپورٹ میں بتایا کہ ضلع کے 3علاقوں میں 24سے 27جنوری تک میڈیکل کیمپ لگائے گئے جہاں 566مریضوں کو چیک کیا گیا۔ ان میں سے 21مریض ایسے نکلے جو ایچ آئی وی کے شکار تھے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ راجندر نامی شخص نے ایک ہی سوئی سے انجکشن لگایاتھا جس سے ایچ آئی وی وائرس لوگوں میں منتقل ہوا۔اس کے خلاف رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔

شیئر: