Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الغوطہ پر شامی فوج کے تازہ فضائی حملے مزید 40 شہری ہلاک

 دمشق ۔۔۔ شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع باغیوں کے زیر قبضہ علاقے مشرقی الغوطہ پر فضائی حملوں میں مزید 40 شہری ہلاک اور 125 زخمی ہوگئے ۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ شامی طیاروں نے مشرقی الغوطہ میں واقع 6 مختلف مقامات پر بمباری کی ہے اور سب سے زیاد ہ ہلاکتیں قصبے جسرین میں ہوئی ہیں جہاں 8 افراد مارے گئے ہیں۔قصبے ساقبہ میں2 بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہے۔بعض عینی شاہدین کے مطابق اس قصبے میں فضائی حملے کے بعد شاہراہوں پر انسانی اعضاء بکھرے پڑے تھے اور کئی کاریں تباہ ہوگئی ہیں۔ مشرقی الغوطہ کا علاقہ دمشق کے مشرق میں واقع ہے اور اس پرمختلف باغی گروپوں کا کنٹرول ہے۔اس علاقے میں اس وقت بھی تقریباً 4 لاکھ افراد شامی حکومت کے محاصرے میں رہ رہے ہیں اور شامی فوج نے اس علاقے کی اس انداز میں ناکہ بندی کررکھی ہے کہ وہاں خوراک اور ادویہ لے جانے کی بھی اجازت نہیں ۔
اسے بھی پڑھیں:امریکی شٹ ڈائون 6گھنٹے بعد ختم

شیئر: