Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم پرسنل لا بورڈ نے مولانا سلمان ندوی کی رکنیت ختم کردی

حیدرآباد۔۔۔۔بابری مسجد مسئلہ پر مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس عاملہ کے رکن مولانا سلمان حسینی ندوی کی رکنیت معطل کردی گئی۔ یہ اقدام ان  کے اپنے موقف پر قائم رہنےکے بعد مسلم پرسنل لا بورڈ کی 4رکنی کمیٹی نے کیا۔ واضح ہو کہ مولانا سلمان ندوی نے آل انڈیا آرٹ آف لیونگ کےسربراہ شری شری روی شنکر سے ملاقات کرکے متنازعہ جگہ پر مندر کی تعمیر کے سلسلے میں تجویز پیش کی تھی۔ان کا موقف تھا کہ متنازعہ اراضی پر اب چونکہ مندر موجود ہے لہذا دوسری جگہ اراضی کی پیشکش کی جانی چاہئے جہاں پر مسجد اور ایک یونیورسٹی کی تعمیر عمل میں لائی جاسکے۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن قاسم رسول الیاس نے مولانا سلمان ندوی کو نکالے جانے کے حوالے سے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اپنے موقف پر قائم ہے کہ مسجد کو نہ تو گفٹ (تحفہ) میں دیا جا سکتا ہے،نہ ہی  فروخت کیا جا سکتا ہے اور نہ شفٹ (منتقل) کیا جا سکتا ہے۔ چونکہ سلمان ندوی اس اجتماعی موقف کے خلاف ہیں اس لئے انہیں بورڈ سے نکالا جاتا ہے۔کارروائی سے قبل مولانا ندوی نے میڈیا سے کہا کہ ایودھیا تنازع کو حل کرنے کے سلسلے میں تمام تر کوششیں جاری رکھونگا۔

شیئر: