Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدین کا عکس بچوں میں نظر آتا ہے

والدین اپنے بچوں کو جب تعلیم دیتے ہیں تو ان کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دیانت دار بنائیں اور ان کے اندر  یہ جذبہ اجاگر کریں کہ  ان کی شخصیت کی یکجہتی برقرار  رہے  . اس مقصد کی تکمیل کیلئے مہربان رویے بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں .  بچوں کے ساتھ محبت اور شفقت سے پیش آنا  ان کی شخصیت کو مثبت انداز میں ڈھال دیتا ہے اور انہیں ایک مہذب انسان بناتا  ہے .  لیکن اس سب کے لئے اہم یہ ہے کہ پہلے والدین خود بچوں کے لیے رول ماڈل بنیں  کیونکہ  والدین کا عکس بچوں کی تربیت میں نظر آتا ہے .  یہ گیدڑ سنگھی نہیں ہے یہ کسی کو سنگھا دی جائے  گی اور وہ  تہذیب کا نمائندہ بن کر ابھرے گا . 
 بچوں کی اچھی تربیت والدین کی اپنی شخصیت سے جڑی ہوتی ہے .  والدین کی شخصیت میں امانت و دیانت کا  عکس  بچوں میں نظر آتا ہے  . سائبر سیف کی  مصنفہ  اور امریکن  اکیڈمی آف پیٹریاٹرکس کی ترجمان ڈاکٹر گرائن شورجن اوکیفے  کا کہنا ہے کہ والدین کو اچھا  رول ماڈل بننا ہے  . اگر آپ ایسے نہیں ہیں  ، آپ بچوں کے لیے اجنبی ہیں ،  یا  اجنبی جیسے ہیں تو ان  کی شخصیت کو ضرب لگے  گی .اگر آپ اچھے  رول ماڈل ہیں تو آپ کےبچے اس کا آئینہ ہونگے .  بچے کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ وہ دوسروں سے اچھا برتاؤ کرتا ہے  ، احترام اور بڑائی کا خیال کرتا ہے ،  وہ آپ کا ایک  ایسا خزانہ تیار ہو رہا ہے جو اچھی زندگی کی علامت ہے .  جو جانتا ہے کہ دوسروں کے جذبات اور احساسات کو ٹھیس ہرگز نہیں پہنچنی چاہئے  . یہ وہ کام ہے جو محنت مانگتا ہے اور تسلسل کا تقاضہ کرتا ہے
یہ بھی پڑھیں :آپ ویسے بن جائیں، جیسا آپ بچوں کو بنانا چاہتے ہیں

شیئر: