Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: 14ہزار غیر قانونی تارکین نے مہلت سے فائدہ اٹھایا، الجراح

کویت: کویت میںاب تک14ہزار غیر قانونی تارکین نے مہلت سے فائدہ اٹھالیا ہے۔ کویتی وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح نے القبس اخبار کو بتایا کہ کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین کو 22فروری تک جرمانہ اور سزا سے بچنے کے لئے کویت سے جانے کی مہلت دی گئی ہے جس سے اب تک 14ہزار افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:کویت نے غیر قانونی تارکین کو سزا سے پاک واپسی کی مہلت دیدی
 مہلت سے سب سے زیادہ ہندوستانی تارکین نے فائدہ اٹھایا ہے جبکہ بنگلہ دیشی تارکین کی تعدادسب سے کم رہی حالانکہ ریکارڈ کے مطابق 25ہزار بنگلہ دیشی کویت میں غیر قانونی ہیں۔
کویت کی مزید خبروں کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: