Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام سے متعلق اعدادو شمار

مکہ مکرمہ۔۔۔۔مکہ مکرمہ گورنریٹ نے مسجد الحرام سے متعلق ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر مندرجہ ذیل اہم اعدادو شمار جاری کئے ہیں۔ مسجد الحرام کا رقبہ 11لاکھ64ہزارفٹ ہے۔ 20لاکھ سے زائد افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔ 210دروازے ہیں۔ سب سے بڑا باب ملک عبداللہ ہے۔ 10ائمہ، 20مؤذن،42ہزار قالین،12ہزار وہیل چیئرز اور 300الیکٹرانک چیئرز ہیں۔ ہرسال 12لاکھ قرآن کریم کے نسخے،ایک لاکھ60ہزار کتابیں تقسیم کی جاتی ہیں۔ 5ہزار قلمی نسخے حرم لائبریری میں ہیں۔روزانہ 900ٹن آب زمزم استعمال کیا جارہا ہے۔ حرم شریف میں تحفیظ قرآن کی مجلسوں سے 5لاکھ زائرین فیضیاب ہورہے ہیں۔

شیئر: