Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی فنکار نے ماچس کی 42ہزار تیلیوں سے گلوب تیارکرلیا

نیویارک ..... ایک امریکی فنکار نے ماچس کی 42000تیلیاں جوڑ کر ایک بڑی سی گیند نما گلوب تیار کی ہے۔ اس نے اپنی تیاری کے تمام مراحل پر مشتمل وڈیو بھی سوشل میڈیا میں ڈالی ہے۔ یہ فنکار بین ہیلز ہے پہلے وہ ورماﺅنٹ میں رہتا تھا لیکن اب نیویارک منتقل ہوچکا ہے۔اس نے تیلیوں سے یہ شاندار فن پارہ تخلیق کیا ۔ تاہم تیاری کے بعداس نے ان تیلیوں سے آگ لگادی۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ فنکار گلو کی مدد سے ماچس کی تیلیاں جوڑ رہا ہے۔ 9منٹ کی وڈیو میں اس نے بتایا کہ میں یہ تجربہ کرنا چاہتا تھاکہ ایک بڑا سا گلوب بنانے میں ماچس کی کتنی تیلیاں خرچ ہونگی۔ وڈیو میں دکھایاگیا کہ جب اس نے42ہزار تیلیوں کو آگ لگائی تو پورا علاقہ منور ہوگیا۔ 
 

شیئر: