Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ: ٹریفک حادثات میں 40 ہزار افراد ہلاک

واشنگٹن.... امریکہ میں 2017ءمیں سڑکوں پر ہونے والے حادثات میں گزشتہ2 سال کے مقابلے میں معمولی کمی آئی ہے لیکن روڈ سیفٹی کیلئے کام کرنے والے ایک بڑے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ یہ کمی عارضی نوعیت کی ہے جسے کامیابی نہیں سمجھنا چاہیے۔ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار جمع کرنیوالے نجی ادارے نیشنل سیفٹی کونسل کے مطابق 2017ءکے دوران امریکہ میں 40100 افراد ہلاک ہوئے جو 2016ء میں ہونے والی 40327 ہلاکتوں سے کچھ کم ہیں۔ ٹریفک حادثات میں اضافے کی ایک بنیادی وجہ معیشت بہتر ہونا ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے اب پہلے سے زیادہ لوگ لمبے سفر پر نکل رہے ہیں۔کونسل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال ٹریفک حادثات میں 45 لاکھ افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ ان حادثات میں ہونے والی اموات اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 413 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
 

شیئر: