Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ونٹراولمپکس:روسی ایتھلیٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت، اہلیہ کا میڈل بھی خطرے میں

پیونگ چینگ:جنوبی کوریا میں ونٹر اولمپکس کے دوران کرلنگ کے ڈبلز مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے روسی ایتھلیٹ الیگزینڈر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے اس کی اہلیہ اور جوڑی دار انستیسیا کا میڈل بھی خطرے میں پڑگیا۔اس صورتحال کی وجہ سے روس ایک نئی خفت سے دوچارہے جس کے ایتھلیٹس پہلے ہی ملک پر پابندی کی وجہ سے اولمپک پرچم تلے ان مقابلوں میںحصہ لے رہے۔روسی وفد نے الیگزینڈر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے اور اس معاملے پر مزید کارروائی بھی جاری ہے ۔یہ صورتحال ایسے مرحلے پر پیدا ہوئی جب روسی ایتھلیٹ اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈبلز مقابلے میں تمغہ جیت چکا ہے اور اگر اسے میڈل سے محروم کیا جاتا ہے تو اس کی ا ہلیہ کا میڈل بھی خطرے میں پڑجائے گا۔بتایا گیا ہے کہ اس کے دوسرے نمونے کا تجزیہ اور رپورٹ کی تفصیل سامنے آنے کے بعد حقیقی صورتحال واضح ہو گی۔اس ایتھلیٹ کے نمونے میں وہی مواد پایا گیا جس کی وجہ سے روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا کو بھی ڈوپ ٹیسٹ کے باعث پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شیئر: