Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں جلد تاریخی اجتماع کرونگا،عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ممبر شپ مہم کے لئے ملک گیر دورے شروع کر رہا ہوں۔ اسلام آبادمیں جلد تاریخی اجتماع کرکے یہ دکھائیں گے کہ عوام عدلیہ کے ساتھ ہیں۔ انصاف کے ساتھ ہیں۔ اسلام آباد میں تاریخی شو کریں گے اور یہ بتائیں گے نواز شریف کو کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی عدالت کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے ۔ ن لیگ چھوٹے موٹے جلسے کرکے یہ دکھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ عوام اس کے ساتھ ہیں ۔اس نے جتنے جلسے کئے اس سے زیادہ لوگ اکھٹے کرکے دکھاوں گا ۔اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ ایک جدو جہد کے بعد اس مقام تک پہنچی ہے ۔ سپریم کورٹ نے جواب طلب کیا تو حملے کئے جارہے ہیں۔ایف بی آر اور نیب کے لوگ ن لیگ کی مدد کررہے ہیں۔بمباری سے ملک تباہ نہیں ہوتا، ادارے ختم کرنے سے سب تباہ ہوجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ن لیگ اپنے سربراہ کی چوری چھپا رہی ہے۔ ن لیگ مافیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ ٹکراو کی طرف جا رہی ہے جبکہ عوام عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ عدلیہ مخالف زبان استعمال کے علاوہ پاکستان کے خلاف حرکتیں کرکے یہ بانی متحدہ کے قریب قریب پہنچ گئے۔ شہبازشریف کا بھی وہی حال ہوگا کہ مجھے کیوں نکالا۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ نگراں حکومت کے لئے مشاورت میں شامل کیا جائے۔نگراں حکومت کے لئے اپنے نام دیں گے۔
مزید پڑھیں:عمران خان نے پھر سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی دیدی

شیئر: