Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینکوں میں گھپلوں کے انسداد کیلئے آر بی آئی کی کمیٹی

نئی دہلی۔۔۔۔ریزروبینک آف انڈیا(آر بی آئی) نے پی این بی گھپلہ کیس کے بعد بینکوں میں بڑھتی ہوئی جعلسازیوں اور گھپلوں کے اسباب جاننےاور ان کے سدباب کیلئے 5رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی۔آر بی آئی کے مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سابق رکن وائی ایچ مالیگام کو کمیٹی کا صدر مقرر کیا گیا ۔ کمیٹی اس بات کی تحقیقات کریگی کہ بینکوں کی جانب سے اثاثوں کی درجہ بندی اور نظم و ضبط میں آر بی آئی کے مقابلے میں کافی فرق کیوں ہے؟بینکوں میں جعلسازی کے واقعات کیوں رونما ہورہے ہیں؟کمیٹی بینکوں میں ہونیوالے آڈٹس کی بابت تحقیقات کریگی۔آر بی آئی کا کہنا ہے کہ اگست 2016سے ابتک 3مرتبہ بینکوں کو خفیہ ہدایات پر عمل کرنے کیلئے کہا تھا مگر بینکوں نے اس پر مکمل طور پر عملدرآمد نہیں کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -دیش کے سبھی مودی لوٹ کھسوٹ مچائے ہوئے ہیں، تیجسوی

شیئر: