Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پردیسی دولہے دھوکہ دینگے تو جائدادیں ضبط کرلی جائیں گی

نئی دہلی۔۔۔۔دھوکہ دہی کرنیوالے این آر آئی شوہروں کی ملک میں جائدادیں ضبط کی جاسکتی ہیں۔مرکزی حکومت اس سلسلے میں قانونی ترمیم پر غور کررہی ہے۔وزارت بہبود اطفال و خواتین نے ایک مسودہ وزارت خارجہ کو ارسال کیا ۔ حکومت اس بات پر متفق ہے کہ این آر آئی شوہروں کی دھوکہ بازی سے خواتین کو بچانے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ قانون میں ترمیم کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔وزار ت بہبود کے ذرائع کے مطابق جلد اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ ملک میں رہنے والی خواتین کو پردیسیوں کے دغا بازی سے ہونیوالے نقصانات سے بچایا جاسکے۔واضح ہو کہ 13ممالک میں این آر آئی دولہوں کے مظالم کی شکار خواتین کو قانونی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔ 2015ء کے اعدادو شمار کے مطابق ہند میں 24ہزار خواتین این آڑ آئی دولہوں کی دھوکہ بازی کا شکار ہوئیں ۔ متاثرین میں سب سے زیادہ پنجاب کی خواتین ہیں جبکہ دہلی کا نمبردوسراہے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -پی این بی گھپلہ کیس:18000ملازمین کا تبادلہ

شیئر: