Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن بچانے کیلئے بیرونی لابی سے مدد لی جا رہی ہے،عمران

لاہور ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن بچانے کے لئے بیرونی لابی سے مدد لی جا رہی ہے۔ قوم یہ مطالبہ کرتی ہے بتایا جائے کہ امیدواروں کے حلف نامے سے ختم نبوت سے متعلق شق کس کے کہنے پر نکالی گئی ۔ لاہور میں علماءومشائح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت حلف میں تبدیلی لائی گئی ۔باہر بیٹھی لابی کو خوش کیا گیا ۔ سمجھا تھا کسی کو پتہ نہیں چلے گا ۔ جب پتہ چلا تو معافی مانگی اور کمیٹی بنائی قوم اس بات کونہیں بھولی ہے ۔ راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کا انتظارکر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے جب رپورٹ سامنے آئے گی تو اس میں یہ نکلے گا یہ کہ جس وزیر اعظم کو کرپشن پر نکالا گیا وہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے باہر سے مدد لے رہا ہے۔ نیوز لیکس میں بھی یہی ہوا تھا۔ نیوز لیکس پاکستان کے خلاف ساز ش تھی۔ اس میں دنیا کو یہ بتانے کی کوشش کی گئی کہ وزیر اعظم تو امن چاہتا ہے لیکن فوج امن نہیں چاہتی ۔خود کو بچانے کے لئے ملک کو نقصان پہنچایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میر جعفر اور میر صادق نے بھی اپنے ذاتی مفادات کے لئے قوم سے غداری کی اور انہیں غلام بنایا ۔ا ب بھی وہی چیز ہو رہی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ کھٹمنڈو میں نواز شریف نے ہندوستانی وزیر اعظم مودی سے خفیہ ملاقات کی ۔برکھا دت نے اپنی کتاب میں لکھا کہ نواز شریف نے یہ ملاقات اپنی فوج سے بچنے کے لئے کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو ایک خا ص مقصد کے لئے بنایا تھا ۔ہم نے دنیا کو ایک مثال بن کردکھانا تھا ۔اگر ریاست میں دو چیزیں انسانیت اور انصاف ہو تو ملک ترقی کرے گا ۔ ملک کو ٹھیک کرنے کے لئے مدینہ ریاست کے اصولوں کو لاگو کریں گے ۔ اس سے پاکستان آگے جائے گا ۔ 
مزید پڑھیں:اسلام آباد میں جلد تاریخی اجتماع کروں ،عمران

شیئر: