Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: تمباکو کی خرید وفروخت میں53.4فیصد کمی

ابوظبی: ابوظبی میں تمباکو کی خرید وفروخت میں53.4فیصد کمی ہوگئی ۔ محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق منتخب اشیاءپر ٹیکس کے نفاذ کے بعد خام تمباکو اور سیگریٹ کے کاروبار میں خاصی کمی واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:دبئی: ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی رعایت یکم مارچ کو ختم
 2016کے مقابلے میں 2017کے دوران خام تمباکو کے کاروبار میں 53.4فیصد کمی دیکھی گئی۔ اس کی بنیادی وجہ منتخب اشیاءپر ٹیکس کا نفاذ ہے۔اکتوبر اوردسمبر2017کے دوران ابوظبی 94ملین درہم کا خام تمباکو فروخت ہوا جبکہ 2016میں مماثل مدت کے دوران 202ملین درہم کا خام تمباکو فروخت ہوا تھا۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: