Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش میں گھروں سے نہ نکلیں، شہری دفاع

ریاض ....محکمہ شہری دفاع نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ شدید بارش کے عالم میں گھروں سے انتہائی ضرورت کے وقت ہی نکلیں۔ گاڑی چلاتے وقت غیر معمولی طور پر محتاط رہیں۔ بجلی کے تاروںسے دور رہیں۔ گرج چمک کے دوران موبائل کا استعمال نہ کریں۔ کھلے مقامات اور درختوں کے آس پاس جانے سے گریز کریں۔ برساتی نالوں ،خشک دریاﺅں یا بارش کے پانی کے نالے عبور کرنے سے بچیں۔ شہری دفاع نے توجہ دلائی کہ اتوار تک مملکت کے مختلف علاقوں خصوصاً ریاض میں موسم غیر مستحکم رہیگا۔بارش کے قوی امکانات ہیں۔ شہری دفاع کے ترجمان محمد الحمادی نے پرزو راپیل کی ہے کہ تمام سعودی اور مقیم غیر ملکی بارش کے دوران سلاامتی کی ہدایات اور تدابیر کی پابندی کریں۔ بسا اوقات سیلاب کسی ایسی جگہ سے حصار میں لے لیتا ہے جہاں بارش نہیں ہوئی ہوتی۔ پہاڑوں پر ہونے والی بارش کا پانی نشیب کا رخ اختیار کرکے نشیبی مقامات سے گزرنے والوں کی ہلاکت کا باعث بن جاتا ہے۔

شیئر: