Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی مقبولیت بڑھ رہی ہے،احسن اقبال

لاہور... وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام پر سرجیکل اسٹرائیک کی جارہی ہے۔سیاست میں ٹارگٹ کلنگ کا تاثر ابھر رہا ہے ۔مسلم لیگ ن کے خلاف جتنے اقدامات اٹھائے جا ر ہے ہیں ان سے سیاسی مقبولیت میں کمی نہیں آرہی بلکہ اضافہ ہوا ہے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو اور تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ا ب بھی سبق نہ سیکھا تو اگلے 70 سال بھی ضائع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی محرومیوں کی اصل وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔ بدقسمتی سے کچھ عناصر نوجوان نسل میں مایوسی پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف اقدامات قومی مفادکیلئے ہیں۔ امر یکہ کو خوش کرنے کیلئے نہیں۔پاکستان وہ ملک ہے جس نے دہشت گردی کیخلاف سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا باقاعدہ فیصلہ جون میں آئے گا۔دباو میں لانے کے لئے ہمارے خلاف قرارداد پیش کی گئی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بداعتمادی کا نقصان دونوں ملکوں کو ہو گا۔پاکستان نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانس کے حوالے سے بہتر اقدامات کئے ہیں۔
مزید پڑھیں:اب میرا نام بچا ہے وہ بھی چھین لیں،نواز شریف

شیئر: