Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف چھوٹا ڈان ہے،عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو چھوٹا ڈان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بڑے گاڈ فادر نے وفاق اور چھوٹے ڈان نے اپنے بندے صوبے میں لگائے ۔ قوم شریف برادران کے ڈرامے نہیں سنے گی ۔ان سے کرپشن کا حساب لے گی ۔ پوری قوم نیب کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کی ملازمت میں تیسری مرتبہ توسیع دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ نواز شریف نے سابق ڈی جی قمر زمان کو حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں بچانے کےلئے استعمال کیا۔ سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ نیشنل بینک کے صدر سعید احمد ان کےلئے منی لانڈرنگ کرتے تھے۔ شریف برادران نے چوہدری شوگر ملز کے معاملے میںایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی کو بھی استعمال کیا۔ عمران خان نے کہا کہ بیورو کریٹس کا کام شریف خاندان کی ذاتی سروس کرنا نہیں بلکہ ریاست کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی کرپشن بھی سامنے لائیں گے اور بتائیں گے کہ اربوں روپے کہاں گئے؟۔انہوں نے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری سے شہباز شریف کوفزدہ ہیں کیونکہ احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہبازشریف کی جان ہے۔ اگر احد چیمہ نے بولنا شروع کیا تو شہباز شریف اور حمزہ کا نام بھی آجائےگا۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے 30 ارب روپے ملتان میٹرو پر لگا دیئے جو چل ہی نہیں رہی نیب سے درخواست کی جائےگی کہ ملتان، لاہور اور اسلام آباد میٹرو کی تحقیقات کرے۔ میٹرو پراجیکٹ پر قومی خزانے کو ڈھائی ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف نے 9 سال میں 9 ہزار ارب روپے خرچ کئے۔ یہ رقم انہوں نے بیوروکریٹس اور اپنے بیٹوں کے ذریعے استعمال کی۔میگا منصوبے پیسہ بنانے کےلئے بنائے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:بیورو کریٹس کیوں خوفزدہ ہیں؟عمران خان
 

شیئر: