Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوان صدر کی تزئین و آرائش، ایک ارب سے زائد خرچ

 
 اسلام آباد... ایوان صدر کی تزئین و آرائش پر ایک ارب 18کروڑ سے زائد خرچ کئے گئے ۔ وزارت کیڈ کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق ایوان صدر کی تزئین و آرائش اور تعمیر نو کیلئے سی ڈی اے کو گزشتہ 4 برسوں کے دوران ایک ارب 18کروڑ 79لاکھ 17ہزار روپے فراہم کئے گئے ۔ 2013-14ءمیں 22کروڑ 92لاکھ روپے، 214-15ءمیں 35کروڑ 38لاکھ روپے، مالی سال 2015-16ءمیں31کروڑ 45 لاکھ روپے جبکہ 2016-17ءمیں 28کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد مختص کئے گئے ۔
 

شیئر: