Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آشیانہ ہاوسنگ اسکیم ،شاہد شفیق کا ریمانڈ

  لاہور... جوڈیشل مجسٹریٹ نے آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شاہد شفیق کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔نیب نے بسم اللہ انجینئرنگ کے پارٹنر شاہد شفیق کو سخت سیکیورٹی میں ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا ۔ ملزم شاہد شفیق کو اتوار کو چھٹی کے باعث ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحد چیمہ کی نشاندہی پر شاہد شفیق کوگزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔ ملزم کے وکیل نے میڈیا کو بتایا بسمہ اللہ انجینئرنگ نے میرٹ پر ٹھیکہ حاصل کیا ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹھیکہ دیا گیا تھا ۔ ترجمان نیب نے ایک بیان میں کہاکہ 2015 میں بسمہ اللہ انجینئرنگ کوٹھیکہ دیا گیاجو چوتھے درجے کی کمپنی تھی اور 15کروڑ تک کے کام کے لئے اہل تھی۔ احد چیمہ کی وجہ سے حکومت کو 45کروڑ 50 لاکھ روپے کے لیکوڈیشن نقصانات کا سامنا ہے۔ہاوسنگ اسکیم کی 20 کنال اراضی احد چیمہ نے لاہور کینٹ میں حاصل کی جو ان کے بھائی، ، بہن اور کزن کے نام پر ہیں۔
مزید پڑھیں:احد چیمہ کیخلاف تفتیش کا دائرہ وسیع
 

شیئر: