Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں ،پاکستان کا احتجاج

  اسلام آباد...پاکستان نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر پھر شدید احتجاج کیا ہے۔دفترخارجہ نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کر کے کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹرمیں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ ہند کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے خطے کے امن اور سلامتی کو خطرات لاحق جو اسٹریٹجک غلطی کا باعث بن سکتی ہیں۔ضبط و تحمل کے مطالبے کے باوجود جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی فوج اس سال کنٹرول لائن اور روکنگ باونڈری پر 400 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرچکی۔
مزید پڑھیں:دفاعی اتاشیوں کا دورہ کنٹرول لائن
 

شیئر: