Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” سالانہ 25ارب ریال بچاﺅ“

طائف ....طائف یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سعد العتیبی نے واضح کیا ہے کہ اگر سعودی عرب میں غذائی ضیاع50فیصد تک کم کرلیا جائے تو 2030ءتک 25ارب ریال سالانہ کی بچت کی جاسکے گی۔العتیبی نے بتایا کہ 2017ءکے دوران 795ملین افرا د صحت بخش غذا سے محروم رہے۔ العتیبی مشرق قریب کے لئے اقوام متحدہ کے خوراک پروگرام کے سابق ریجنل ڈائریکٹر بھی ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ 795ملین افراد کا صحت بخش غذا سے محرومی کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں ہر نواں فرد اس مصیبت میں مبتلا ہے۔
 
 

شیئر: