Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: زیبرا کراسنگ پر اسمارٹ سگنل نصب ہوں گے

دبئی: دبئی میں سڑک پارکرنے والوں کے لئے زیبرا کراسنگ پر اسمارٹ سگنل نصب کئے جائیں گے۔ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی دبئی کے15اہم شاہراہوں پر سڑک پارکرنے والوں کے لئے اسمارٹ سگنل نصب کرے گی۔
مزید پڑھیں:اماراتی حکومت کا دو بیویاں رکھنے والوں کے لئے الاؤنس دینے کا فیصلہ
 اس سے قبل تجرباتی طور پر اسمارٹ سگنل شاہراہ السعادہ پر نصب کیا گیا تھا۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ سگنل پورے خطے میں نیا تجربہ ہے۔آئندہ دنوں میں شاہراہ المرقبات، الرقہ، المنخول، بنی یاس، 2دسمبر، آل مکتوم، الشیخ خلیفہ اور دیگر اہم سڑکوں پر اسمارٹ سگنل نصب ہوں گے۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 
 

شیئر: