Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کا فائنل صرف کراچی میں ہوگا، نجم سیٹھی

 
کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا اگر فائنل کراچی میں نہ ہو سکا تو پھر کہیں نہیں ہوگا۔چیئرمین پی سی بی اور سی ای او سبحان احمد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نجم سیٹھی نے انتظامیہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ چیئرمین نے کہا کہ میڈیا پی ایس ایل تھری فائنل کے حوالے سے بار بار سوال نہ کرے۔ واضح کرچکے ہیں کہ فائنل 25مارچ کوکراچی ہی میں ہوگا اور اگر فائنل کراچی میں نہ ہوا تو کہیں اور بھی نہیں ہوگا۔ خدشات تھے کہ فائنل تک تمام تیاریاں مکمل نہیں ہو سکتیں اس لئے کراچی کے شائقین فائنل دیکھنے سے محروم ہو سکتے ہیں۔ نجم سیٹھی نے کراچی میں فائنل کے انعقاد کی خوشخبری سنائی تھی اب انہوں نے دوبارہ یہ یقین دہانی کرائی ہے ۔دریں اثناء فائنل کے سیکیو رٹی انتظامات کےلئے پولیس نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہوں گے۔بہادرآباد تھانے کی حدود میں آنے والی شاہراہ فیصل اورکارساز روڈ کے اطراف کی تمام عمارتیں،شادی ہال،ہوٹل،کاروباری مراکز اور دیگر دفاتر اتوار 25مارچ کی صبح 6بجے سے پیر26مارچ صبح 6بجے تک مکمل طور بند رہیں گے۔

شیئر: