Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈے کے اندر سے دوسرا انڈہ نکل آیا ، کوئنس لینڈ کا شہری حیران

    کیرنس ، شمالی کوئنس لینڈ - - - -  ایک مقامی شخص نے جو پولٹری فارم چلاتا ہے اور طرح طرح کے انڈے جمع کرنے کا شوقین ہے ۔ انڈوں کی قطار میں آجانیوالے ایک انڈے کو دیکھ کر بطور خاص اس کی طرف متوجہ ہوا کیونکہ وہ عام انڈوں کے مقابلے میں 3گنا بڑا تھا تاہم اس کی حیرت اس وقت کچھ ختم اور کچھ زیادہ ہو گئی جب انڈہ توڑنے سے اس کے اندر سے ایک دوسرا صحیح و سالم انڈہ نکل آیا ۔ بات یہیں تک نہیں ختم ہوئی بلکہ جو دوسرا انڈہ برآمد ہوا تھا اس کے اندر بھی ایک سوراخ تھا جس کے اندر جھانکنے سے پتہ چلا کہ تیسرا نڈہ بھی اس کے اندر تشکیل پا رہا ہے ۔ پولٹری فارم کے مالک نے اخبار ڈیلی میل کو بتایا کہ یہ حیرت انگیز دریافت ہے جسے قدرت کے کرشمے کے علاوہ اور کوئی نام نہیں دیا جا سکتا ۔ یہ انڈہ کیرنس کے جنوبی مغربی علاقے کیری پولٹری فارم سے ملا جو ایک خاندان چلاتا ہے ۔ اس عجیب و غریب انڈے کا وزن 176گرام تھا جو عام انڈوں کے مقابلے میں 3گنا ہے ۔ اس سے قبل اسی علاقے میں پائے جانیوالے مرغی کے انڈے میں 4زردیاں نکلی تھیں اور اس کا بھی بہت چرچہ ہوا تھا جس فارم میں عام انڈوں کے مقابلے میں 3گنا بڑا انڈہ ملا ہے وہاں 3ہزار مرغیاں پلتی ہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - - -پیرا شوٹ جمپر 246فٹ کی بلندی سے گرنے پر بھی حیرت انگیز طور پر بچ گیا

شیئر: