Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کیلئے رضا ربانی کا نام دیا،نواز شریف

 
  اسلام آباد..سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے بھی ہارس ٹریڈنگ ہوسکتی ہے۔رضا ربانی کا بطور چیئرمین سینیٹ نام اس لئے دیا کہ اگلی ہارس ٹریڈنگ کو روکا جائے۔ احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ رضا ربانی اپنا کام اچھے طریقے سے کرتے ہیں اور موزوں شخص ہیں۔اپوزیشن اورہماری خواہش ہے کہ رضاربانی چیئرمین سینیٹ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق قانون سازی ہونی چاہیے۔بلوچستان میں دو تین ماہ پہلے ہی ہارس ٹریڈنگ شروع ہوگئی تھی جو بری ریت ہے ۔اس کا سد باب ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں واحد اکثریتی جماعت ہیں۔ ہمارا حق ہے کہ اپنا امیدوار دیں۔فضل الرحمان، محمود اچکزئی اور حاصل بزنجو کو ملا کر اچھی تعداد بن جاتی ہے۔ زرداری، رضا ربانی کے حق میں نہیں، اب اپنے امیدوار کا نام سامنے لائیں گے۔ نوازشریف نے کہا کہ مجھ پرجعلی کیس بنایا گیا یہ سب کچھ بڑے منصوبے کے تحت ہورہا ہے۔ 6 ماہ میں معلوم نہیں چل سکا کہ مجھ پرالزام کیا ہے۔جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے۔ اگر کرپشن کا الزام ہوتا تو کیس 2 ماہ میں حل ہوجاتا۔ ملک جب بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو سازشیں شروع ہو جاتی ہیں۔ 

شیئر: