Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی ریستوران کی ضرورتمندوں کیلئے خصوصی پیشکش

 ٹوکیو ..... ٹوکیو کے نواحی علاقے جن بوشو میں ایک ریستوران نے ضرورتمند لوگوں کی مدد کیلئے آگے بڑھ کر یہ اعلان کیا ہے کہ اگر لوگوں کو بھوک لگی ہو اور وہ کھانا کھانا چاہتے ہیں تو انہیں گھبرانا نہیں چاہئے۔ انہیں صرف اتنا کرنا پڑیگا کہ وہ کھانا کھانے کے بعد برتن صاف کردیں اور صفائی کردیں۔ یہ کام زیادہ سے زیادہ 50منٹ کا ہوگا۔ میرائی شوکوڈو نامی ریستوران 33سالہ نوجوان خاتون تاجر سیکائی کوبیاشی کے ذہن کی اختراع ہے۔ انکا کہناہے کہ وہ غریب اور کم حیثیت لوگوں کی مدد کے خیال سے اس کام میں آگے بڑھی ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ ضرورت مند افراد اپنی عزت نفس برقرار رکھتے ہوئے ضرورت پوری کریں۔ یہ پیشکش اتنی مقبول ہوچکی ہے کہ چند ہی دن میں 500سے زیادہ افراد نے اس پیشکش سے فائدہ اٹھایا۔ کھانا کھایا اور پھر اطمینان سے برتن دھوئے اور میزیں صاف کیں۔ خاتون تاجر کا کہناہے کہ وہ اس طرح ضرورت مند لوگوں کو یہ احساس دلانا چاہتی ہیں کہ انکے ساتھ کوئی مہربانی نہیں کی جارہی اور نہ ہی وہ مفت خورے ہیں۔ وہ ایک کام کررہے ہیں جس کی اجرت کے طور پر انہیں کھانا کھلا دیا جاتا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ یہاں اجرت پہلے مل جاتی ہے اور کام بعد میں کرنا پڑتا ہے۔

شیئر: