Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارتکاروں کو ہراساں کرنے پر پاکستان کا احتجاج

اسلام آباد/نئی دہلی... نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں اور ان کے بچوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ منگل کو ایک سفارتکار کو ہراساں کیا گیا اور اس کی تصاویر بنائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکار اپنے بچوں کے ہمراہ جا رہے تھے کہ مرکزی شاہراہ پر ایک دوسری گاڑی نے سامنے آکر رکنے پر مجبور کیا۔ ایک شخص نے پاکستانی سفارتکار اور بچوں کی تصاویر بنائیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے اس معاملے کو ہندوستانی وزارت خارجہ کے سامنے اٹھاتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایاہے۔دریں اثناءدفتر خارجہ نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو طلب کرکے پاکستانی سفارکاروں کو ہراساں کئے جانے پر احتجاج کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانا جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ ہندوستانی ایجنسیاں بچوں کو بھی ہراساں کررہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے واقعات روکنے میں ناکامی کا مطلب ہے کہ ہندوستانی حکومت معاملے میں خود ملوث ہے۔
مزید پڑھیں:اب صرف پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرینگے،خواجہ آصف

شیئر: