Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قانون نافذکرنے والے اداروں کیلئے تمغہ عزم

اسلام آباد... وزارت دفاع نے مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی عسکریت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف دی گئی قربانیوں، عزم و حوصلے اور ثابت قدمی کے اعتراف میں نیا تمغہ عزم د ینے کی سفارش کی ہے۔ اعزاز کا اعلان 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر متو قع ہے۔ایک بیان میں وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ قوم پورے پاکستان کے لئے پائیدار سلامتی اور استحکام کے حصول کیلئے پرتشدد انتہاپسندی کے خلاف جنگ کر رہی ہے۔ تمغہ عزم سے ہماری محب وطن افواج کے حوصلے بلند ہونگے۔ اپنی سرزمین سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ان کے عزم کو تقویت ملے گی۔یہ اعزاز تینوں مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، جانباز مجاہد اور نیشنل گارڈز سمندری تحفظ کے ادارے اور پولیس کے ان اہلکاروں کو دیا جائے گا جو11 دسمبر 2001ءسے فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ائیر چیف مارشل سہیل امان کیلئے اعلی ترین امریکی ایوارڈ

شیئر: