Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجاہد انورخان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر

  اسلام آباد... حکومت نے ائیر مارشل مجاہد انورخان کوپاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقررکردیا ۔ تر جمان پاک فضائیہ کے مطابق وہ موجودہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔مجاہد انورخان نے پاکستان ائیرفورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا۔ چیف آف دی ائیراسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر، اسسٹنٹ اورڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنز) سمیت ڈائریکٹرجنرل سی فورآئی کے طورپربھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مجاہد انور خان کو ہلال امتیاز(ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ ئ امتیاز (ملٹری)سے بھی نوازا گیا ۔واضح رہے کہ ایئرمارشل سہیل امان اتوار18 مارچ 2018 کو اپنے عہدے سے ریٹائرہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں:ائیر چیف مارشل سہیل امان کیلئے اعلی ترین امریکی اعزاز

شیئر: