Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشارالاسد نے غوطہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا، ہیومن رائٹس واچ

جنیوا ۔۔۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ میں شامی صدربشار الاسد پر شدید مہلک اور بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ میزائل اور بم استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے جن میں نیپام ، کلسٹر اور کیمیکل بم شامل ہیں۔ تنظیم نے غوطہ شہر میں بین الاقوامی مبصرین تعینات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ادھر اقوام متحدہ کے مطابق حالیہ دنوں میں الغوطہ الشرقیہ سے 25 ہزار شہری فرار ہو چکے ہیں جب کہ خبردار کیا گیا ہے کہ بم باری جاری رہنے کی صورت میں یہ تعداد 2 لاکھ کے قریب ہو جائے گی۔

شیئر: