Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کے حصص رواں سال میں فروخت ہوں گے، الفالح

واشنگٹن: وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں آرامکو کمپنی کے حصص کی ابتدائی ہو سکتی ہے۔ سعودی عرب لندن یا نیویارک کی شیئر مارکیٹ میں حصص فروخت کے لئے پیش کرے گا ۔ رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرامکو کمپنی کے حصص کی عام فروخت مقامی مارکیٹ میں بھی کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:مملکت تبدیلی کے مراحل سے گزر رہا ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے، ولی عہد
 اس مقصد کے لئے نیویارک شیئر مارکیٹ دلچسپی لے رہی ہے تاہم سعودی حکام ابھی تک اس معاملے میں غور کر رہے ہیں۔ امریکہ کی عدالتوں میں بے بنیاد مقدمے درج ہیں جن کی موجودگی سے ممکنہ خطرات ہوسکتے ہیں۔ ہم حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے ضمانتیں چاہتے ہیں۔ آرامکو کے حصص فروخت کرنے کی تیاری مکمل ہو خواہ اسے مقامی مارکیٹ میں پیش کیا جائے یا کسی عالمی شیئر مارکیٹ میں تاہم یہ طے ہے کہ رواں سال میں ہے یہ سب ہوگا۔ 
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: