Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس نے اعتزاز کا جرمانہ خود ادا کردیا

  لاہور... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے سینئر وکیل اعتزاز احسن پر جرمانے کی رقم خود ادا کردی۔ ڈبہ پیک دودھ کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اعتزاز احسن سے کہا کہ آپ پر جو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوا تھا وہ میں نے جمع کرا دیا۔ پیسے صدقے کے طور پرجمع کرائے ہیں۔چیف جسٹس نے عدالتی عملے کو حکم دیا کہ 10 ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کی رسید اعتزاز احسن کو دی جائے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ڈبہ بند دودھ سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اعتزاز احسن کے پیش نہ ہونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔اعتزاز نے جرمانہ ادا کرنے سے انکار کیا تھا۔
مزید پڑھیں:چیف جسٹس نے اعتزاز پر جرمانہ کردیا
 

شیئر: