Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئی این آر او قبول نہیں کرینگے،تحریک انصاف

  اسلام آباد... تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو باہر بھجوانے کی کوششوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف اور خاندان کیلئے کسی قسم کا این آر او  قبول نہیں کرینگے ۔ تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کا غیر معمولی اجلاس ہوا ۔عمران خان کی زیر صدارت ہوا ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھجوانے کی کوششوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے اداروں سے بات چیت کا بیان انتہائی تشویشناک ہے۔ترجمان نے کہا کہ قانون کے یکساں اور بے لاگ نفاذ کے سوا کوئی ر استہ قابل قبول نہیں۔ترجمان نے کہا کہ احتساب کا عمل بلا تعطل مکمل ہونا چاہئے ۔نواز شریف کیساتھ وہی برتاو کیا جانا چاہئے جیسا چوری اور دیگر جرائم میں ملوث عام شہریوں کیساتھ کیا جاتا ہے۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال میں بدترین بگاڑ پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اسد عمر کی سربراہی میں معاشی میڈیا کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔سینیٹر شبلی فراز اور عمر ایوب خان کمیٹی کا حصہ ہونگے ۔ ترجمان کے مطابق کمیٹی وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم اور اسحٰق ڈار کے ملکی معیشت سے متعلق متضاد بیانیے کے اسباب کا تجزیہ کرے گی۔ترجمان کے مطابق معاشی بدحالی اور بدانتظامی پر وفاقی حکومت سے باز پرس کرے گی ۔ ترجمان کے مطابق کمیٹی میڈیا کے ذریعے قومی سطح پر ن لیگ کی معاشی بداعمالیوں اور حماقتوں کیخلاف رائے عامہ ہموار کرے گی ۔ ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کا فاٹا کے مستقبل کیلئے ٹھوس اور مو¿ثر حکمت عملی کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے نورالحق قادری کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو فوری سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق اپریل میں عمران خان فاٹا کے مستقبل کیلئے ٹھوس لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ 
مزید پڑھیں:نگراں وزیر اعظم بنایا گیاتو خوشی ہوگی،جمالی

شیئر: