Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملی مسلم لیگ دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل

واشنگٹن...امریکہ نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گرد تنظیموں کی عالمی فہرست میں شامل کرلیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر لشکر طیبہ کی شاخیں ہیں۔ دونوں جماعتوں کو بھی فارن ٹیرارسٹ آرگنائزیشن کے امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کی سیکشن 219 اور دہشت گردوں کی عالمی فہرست کے ایگزیکٹو آرڈر 13224 کے تحت لشکر طیبہ میں شامل کرلیا گیا۔ ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادیِ کشمیردراصل کو کالعدم لشکرِطیبہ کے مختلف نام ہیں۔ ان دونوں سیاسی جماعتوں کے طور پر رجسٹر نہیں کیا جا سکتا ۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ میں مطلوب عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں 7 نئے نام شامل کئے۔ ان میں سیف اللہ خالد، مزمل اقبال ہاشمی، محمد حارث ڈار، تابش قیوم، فیاض احمد ، فیصل ندیم اور محمد احسان شامل ہیں۔ یہ تمام افراد ملی مسلم لیگ کی قیادت کا حصہ اور لشکرِطیبہ کے متحرک کارکن بھی رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ہند نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں،پاکستان

شیئر: