Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدرتی اجزاٗ کینسر جیسے مہلک مرض سے بچاؤ میں مددگار‎

کیا آپ جانتے ہیں کہ قدرت نے بہت سے غذاؤں میں ایسی صلاحیتیں رکھی ہیں جو کینسر کے خلاف اہم ہتھیار کا کام کرتی ہیں ۔ یہ مختلف قسم کے سرطان کے خلاف جنگ میں آپ کی اتحادی ثابت ہوتی ہیں ۔ترش پھل جیسے گریپ فروٹ  ، پپیتا اور نارنگی وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں یہ ایسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہیں جو ہر طرح کے کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔ خاص طور پر منہ ،  گلے اور معدے کے سرطان کے لیے یہ بے حد فائدہ مند ہے ۔ یہ پھل فلیوونائیڈز سے بھرپور ہونے کے باعث رسولی کے سبب بننے والے خلیات کو پھیلنے سے روکتے ہیں۔
گدو ، گاجراور شکر قندی وغیرہ بھی معدے کے سرطان سے بچانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ان میں موجود کیفیک ایسڈ کینسر کے خلیات کو ختم کرنے  اور  کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔
ہرے پتوں والی سبزیاں پھیپڑے معدے اور کولون کے کینسر کے خطرات کو کم کر دیتی ہیں ۔ ان میں وٹامن بھی پائے جاتے ہیں لہذا کینسر کی روک تھام کے ساتھ ساتھ یہ ذیابیطس سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہیں . ان کے استعمال سے لبلبے کے کینسر کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے ۔لبلبے کے کینسر سے بچاؤ کے لیے ٹماٹر ، سرخ مرچ اورسرخ بیریز  کو  فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے ۔ امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی تحقیق کے مطابق ٹماٹر میں پایا جانے والا اینٹی آکسیڈنٹ لائیکوپین لبلبے کے کینسر کے خطرات کو کم کر دیتا ہے ۔اس کے علاوہ مشروم ، لہسن اور پیاز وغیرہ معدے اور آنتوں کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔ لہسن میں موجود الیسن اور پیاز میں موجود پولی فینول نامی  جز معدے اور آنتوں میں کینسر کے خلیات کو  پھیلنے سے روکتے ہیں .

شیئر: